کوئٹہ ،گیس لیکج کے باعث 2 بھائی جاں بحق،میاں بیوی زخمی

108

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ اور مستونگ میں گیس لیکیج کے باعث دو بھائی جاں بحق ، میاں بیوی زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے کونگڑھ میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹ کر دو بھائی جاں بحق ہو گئے لیویز کے مطابق دونوں بھائی رات کو گیس کا ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے تہے ، کمرے میں آکسیجن کم ہونے کے سبب موت واقع ہوئی ، لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔جبکہ کوئٹہ کے علاقہ سرکی کلاں میں بھی گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس میں میاں بیوی جھلس کر زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔بلو چستان کے ضلع ہر نا ئی میں سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔لیویز کے مطابق گزشتہ روز ضلع ہر نا ئی میں سنجاوی روڈ اصغرہ کے مقام پر ٹوڈی کار تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ہرنائی کا رہائشی نور گل جاں بحق ہو گیا جن کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے لئے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔