درس اورمورو سے 3 منشیات فروش گرفتار

15

محراب پور(جسارت نیوز)درس اور مورو سے 3 منشیات فروش گرفتار، شراب، گٹکا برآمد، درس پولیس نے درس شہر میں ایک کارروائی کے دوران وزیر ابڑو ولد ڈلن ابڑو کو 5 بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا ہے، مورو پولیس نے ایک کارروائی میں حضوری پیر محلہ مورو کے رہائشی فدا حسین ولد محکم الدین کلہوڑو کو 2 پاکٹ اور گمبٹ کے رہائشی آصف کلیری ولد اللہ داد کلیری کو 2 پاکٹ مضر صحت گٹکا، پان پراگ سمیت گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کیخلاف منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔