اسلام آباد (صباح نیوز)ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاری (نیپرا) کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹسمنٹ کی مد میں بجلی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے 49 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سرکاری ڈسکوز صارفین کے لیے نومبر کے ایف سی اے مد میں بجلی سستی کی گئی جبکہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر کے ایف سی اے مد میں کی گئی۔