جعلی بینک اکائونٹس کیس:فریال تالپور کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

47

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکائونٹس کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔پیپلز پارٹی کی رہنماء فریال تالپور کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائرکی گئی۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کی طبیعت ناساز ہے ،پیش نہیں ہوسکتی ہیں۔ عدالت نے فریال تالپور کی ایک روز کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ اومنی گروپ کے انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔