کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر-17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کے سی سی اے اسٹیڈیم پر زون چھ وائٹس نے زون ایک وائٹس کو 101 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ زون چھ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ محمد اذان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 60 ، محمد سومان کبیر نے 5 چوکوں کی مدد سے 48 ، طلال محمود نے 6 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ عبدل معیز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 39 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون ایک وائٹس 118 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ عبدل معیز نے 32 اور محمد فرمان نے 30 رنز بنائے۔ اسد عمر نے 24 رنز دیکر 3 ، نقاب شفیق نے، مرتضیٰ تقی اور عبدل حئی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شاداب کبیر نے زون چھ وائٹس کے محمد اذان کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔