سہیل عدنان کی جیت پاکستان کے لیے اعزاز ہے، محسن نقوی

129
hope all teams will come

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی برٹش جونیئر اوپن اسکواش چمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی سہیل عدنان کو مبارکباد دی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سہیل عدنان نے 18 سال کے وقفے کے بعد یہ ٹائٹل پاکستان کو دلایا ہے ۔ سہیل عدنان نے چمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ سہیل عدنان کی کارکردگی قابل ستائش رہی اور شاباش کے مستحق ہیں،سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔