اسمارٹ فون ا4K مارکیٹمیں فروخت کیلئے پیش

92

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون برانڈانفینکس نے اپنا فلیگ شپ فون انفینکس زیروفلپ مارکیٹ میںفروخت کیلئے پیش کیا ہے۔ گراؤنڈ بریکنگ 4K فرنٹ اور بیک پرو ولاگنگ کیمرے سے لیس انفینکس زیرو فلپ صارفین کو ولاگنگ سمیت تمام تخلیقی ضروریات کے لیے شاندارویڈیو کوالٹی فراہم کرتا ہے ۔انفینکس زیرو فلپ 50MP مین کیمرہ اور4K 30FPS ریکارڈنگ کے ساتھ اعلی معیار کی ولاگنگ کو آسان بناتاہے۔پرو اسٹیبل صلاحیتوں کے ساتھ انفینکس زیرو فلپ کے فرنٹ اور بیک 4k کیمرے موبائل ویڈیو گرافی کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈوئل آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) اور الیکٹرانک امیج اسٹیبلائزیشن (EIS) آوٹ ڈورمیں بھی ہموار ویڈیوبناناممکن بناتاہے۔ انفینکس زیرو فلپ میں ایک 50MP کا الٹرا وائیڈ اینگل لینز بھی شامل ہے جو وسیع مناظرکے ساتھ شاٹس کوبنانے کیلئے بہترین ہے۔