کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نینومبر2024تک وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعداد و شمارجاری کردیئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2024 تک مرکزی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 366 ارب روپے پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت کا قرضوں پرانحصار مزید بڑھ گیا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی سے نومبر 2024کیدوران وفاقی حکومت کیقرضوں میں ایک ہزار452 ارب روپے جبکہ نومبر کے ایک مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں ایک ہزار 252ارب روپیاکا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دسمبر2023سے نومبر 2024 کیایک سال میں وفاقی حکومت کیقرضوں میں6 ہزار975ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر2024تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70ہزار366ارب روپے رہاجس میں مقامی قرضہ48 ہزار585ارب روپے اور بیرونی قرضے کا حصہ21ہزار 780ارب روپے تھا۔