کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ایک تولہ سونا 1یزار روپے مہنگا ہو کر 2لاکھ76ہزارروپے ہو گیااسی طرح 857 روپے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ36ہزار625روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 10ڈالراضافے سے فی اونس سونا 2642ڈالر کاہو گیا۔