امارات سے پیٹرولیم مصنوعات، مشینری، ایلومینیم اور کیمیکلز درآمد کرتا ہے

80

کراچی (کامرس رپورٹر) متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا بڑا ملک ہے، صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا ہے جو پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں استحکام پاکستان کے توانائی، ٹیکنالوجی اور زراعت جیسے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمسی، ہوائی اور ہائیڈرو پاور منصوبوں میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ایگری پروسیسنگ کے مشترکہ منصوبے فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنا اور پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ذریعے پاکستان کے سیاحتی شعبہ کو بھی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کریں جو یو اے ای کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں مضبوط صنعتی بنیادیں قائم کرنے میں مدد کرے گی۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ یو اے ای میں 1.6 ملین سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ یو اے ای سے ا?نے والی ترسیلاتِ زر پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کا ایک اہم حصہ ہیں۔ میاں ابوذر شاد، انجینئر خالد عثمان اور شاہد نذیر چودھری نے مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کی سپورٹ کو بھرپور سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ نئے تجارتی معاہدوں، سرمایہ کاری میں اضافے اور مشترکہ منصوبوں کی بنیاد رکھے گا۔