پی ایس ایل 10 ، ڈرافٹنگ کی تاریخ تبدیل تقریب13جنوری کو لاہور میں ہوگی

90

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل 10 ڈرافٹنگ کی تاریخ تبدیل کردی گئی، ذرائع کے مطابق 13 جنوری کو ڈرافٹنگ تقریب لاہور میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ڈرافٹنگ تقریب 11 کے بجائے 13 جنوری کو لاہور میں ہوگی۔پی ایس ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹنگ تقریب کی ریہرسل 12 جنوری کو ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب سب سے پہلے11جنوری کو گوادر میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تقرئب لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں پہلی پلاٹینیم پِک لاہور قلندرز کی ہوگی جبکہ دوسری پِک کراچی کنگز کی ہوگی، اسی طرح ڈرافٹ میں تیسری پِک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، چوتھی پِک پشاور زلمی، پانچویں پِک ملتان سلطانز اور چھٹی پِک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہوگی۔