کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کیخلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک کے لیے رکاوٹ بننے والی تجاوزات ہٹائے کے لیے ترجیحی کوششیں کریں۔تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کو اپنے اپنے ضلع میں ہونے والی تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ پیش کردی ہے۔مختلف ڈپٹی کمشنرز نے فٹ پاتھ سروس روڈ اور سڑکوں کو گھیر کر ہوٹلز چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہے ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے اپنی رپورٹ میں بتا یا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر بلال علوی نے شاہراہ قائدین پر نورانی کباب ہاوس کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات کو ہٹا دیا ہے۔