کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ٹاؤن کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام بنو قابل رجسٹریشن اور اہلیت ٹیسٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری انجینئر نوید اختر نے طلباء کی رجسٹریشن کے عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بنو قابل کے ذریعے لانڈھی اور کورنگی کے نوجوانوں کو آئی ٹی کی مفت تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، نوجوان اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اساتذہ طلباء کی رہنمائی کریں تاکہ وہ اس پروگرام کا بھرپور حصہ بن سکیں۔ اجلاس میں نائب قیم ضلع سید آصف علی، عارف الرحمان، وائس چیئرمین یوسی 3 حماد حیدر، ڈائریکٹر ایجوکیشن لانڈھی ٹاؤن مشاہد صاحب اور مختلف اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی۔