کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان علی حسن ساجد کے مطابق سفاری پارک میں گزشتہ ماہ انتقال کر جانے والی ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں ہتھنی کے انتقال کی وجہ پھیپھڑوں کے ٹشوز اور ایبسسیس کے نمونے میں تنفسی بیماری اور اس کے باعث سیپسس پیدا ہونا بتائی گئی ہے، ہتھنی سونیا کے پوسٹ مارٹم کے نتائج کی روشنی میں اور بین الاقوامی ماہرین کی مشاورت سے سفاری پارک کی انتظامیہ نے دیگر دو ہتھنیوں ملائیکہ اور مدھوبالا کا بھی مکمل طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں جراثیم اور انفکیشنز سے فوری حفاظت فراہم کی جائے اور بین الاقوامی ماہرین کے تعاون سے ان کی بہترین دیکھ بھال کا انتظام ہوسکے۔