اسپیس ایکس نے سالِ نو کا پہلا اسٹارلنک مشن روانہ کردیا

90

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپیس ایکس نے فلوریڈا سے 24 سیٹلائٹس کے ساتھ فالکن 9 راکٹ مدار میں بھیج دیا ، جو کہ اس کا رواں برس کے دوران پہلا اسٹار لنک مشن تھا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے روانہ ہوا۔ مشن کو سپورٹ کرنے والے پہلے مرحلے کے بوسٹر کے لیے یہ سترہویں پرواز تھی۔ اس سے قبل کریو 5، سی آر ایس 28، این جی 20 اور 9اسٹارلنک مشن لانچ کیے گئے تھے۔ادھر کمپنی کے عہدے داروںنے بتایا کہ راکٹ صبح دیر گئے تک لانچنگ کے لیے اپنے مخصوص پیڈ پر نہیں پہنچا تھا،جس کی وجہ تیز سرد ہوائیں تھیں۔