قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں مقدمہ ہارنے پر شہری نے اپنے ہی وکیل کو اغوا کرلیا۔ کیس ہارنے والے وکیل نے اپنے موکل سے 3لاکھ پاؤنڈ کے اخراجات اور فیس وصول کی تھی۔ بعد میں وکیل کی اہلیہ نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس وکیل کو رہا کرنے میں کامیاب ہوگئی اور اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔