نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مدھیہ پردیش کے اندورن شہر کی انتظامیہ نے بھکاریوں سے مکمل طور پر جان چھڑانے کے لیے منفرد مہم کا آغاز کردیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص بھیک مانگنے والوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا اسے ایک ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے شہر میں بھیک مانگنے والوں پر مکمل طور پر پابندی لگادی ہے، ساتھ ہی لوگوں کو بھی بھکاریوں کو بھیک دینے سے منع کیا ہے۔ 4 روز میں تقریباً 200 افراد نے فون کرکے بھیک مانگنے والوں کی اطلاع فراہم کی ،جن میں سے 12 افراد کی فراہم کردہ معلومات درست ثابت ہوئیں۔