واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست لوزیانا میں محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کی وجہ سے پہلی بارانسانی موت کی اطلاع ملی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں برڈ فلو کے باعث مرنے والا شخص مریض عمر رسیدہ تھا اور دیگر امراض میں بھی مبتلا تھا۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ 65 سال سے زائد عمر کے مریض کو سانس کی بیماری کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس موت کے باوجود برڈ فلو کی وجہ سے صحت عامہ کو لاحق خطرہ کم ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں نت نئے وائرس انسانی صحت کو متاثر کرتے رہتے ہیں، تاہم برڈ فلو سے کبھی بھی کسی انسان کی موت ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔