قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پربچوں کی فروخت کے اشتہارات کے بعد عوامی حلقوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ۔ مصر میں قومی کونسل برائے اطفال کی سربراہ سحر السنباطی نے ہدایت کی کہ بچوں کو رقم کے بدلے گود لینے کی پیشکش کیے جانے کے واقعے کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے اٹارنی جنرل سے بھی درخواست کی کہ وہ اس واقعے کی عدالتی تحقیقات شروع کرے۔ سوشل میڈیا پر فروخت کے اشتہار میں ایک بچے کی قیمت 3 سے 5 ہزار پاؤنڈ تک پیش کی گئی تھی۔ ملکی قانون کے تحت اس کی سزا عمر قید اور کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ جرمانے تک پہنچ سکتی ہے۔