عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کی خاطرعلماء ایک ہیں،حامد سعید کاظمی

67
ختم نبوت ؐفورم کے زیر اہتمام علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب حامد سعید کاظمی ودیگر خطاب کررہے ہیں

کراچی (پ ر)ختم نبوت ؐفورم کراچی کے زیر اہتمام گلشن حدید میں منعقدہ علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حامد سعید کاظمی شاہ نے کہا کے عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کے لیے تمام علماء متحد ہیں اور جب بھی عقیدہ ختم نبوتؐ پر حملہ ہوا علماء نے آگے بڑھ کر دفاع کیا، عقیدہ ختم نبوتؐ کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ مسلمانان پاکستان بڑھ چڑھ کر کریں گے، علامہ مفتی شیر محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سپریم کورٹ سمیت تمام ادارے بیرونی دباؤ میں آکر عقیدہ ختم نبوت ؐسے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہ کریں، اور آئندہ اس نوعیت کے معاملات میں سپریم کورٹ بھی مختلف مکاتب فکر کے مستند علماء سے رہنمائی لیکر فیصلہ کرے۔