کراچی(اسٹاف رپور ٹر)سندھ ہائی کورٹ میںپٹھان کالونی سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست ،عدالت نے فریقین سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔سندھ ہائی کورٹ میں پٹھان کالونی سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے آئی جی سندھ، ایس ایس پی کیماڑی و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخواست گزار کاکہناتھا کہ دس سے زائد نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے جن میں ایک پولیس یونیفارم میں تھا، گھر کی تلاشی کیلیے ان کے ساتھ کوئی لیڈی پولیس اہلکار بھی نہیں تھی ،تلاشی کے بعد رسول خان کو اہلکار اپنے ساتھ لے گئے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کہا شہری کو شام تک واپس چھوڑ دیا جائے گا لیکن تاحال بازیاب نہیں کرایا گیا، شہری کے خلاف نہ ہی کوئی مقدمہ درج تھا اور نہ ہی اس کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے تعلق تھا، شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے،فریقین کو شہری کو عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔