پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ودیگر واقعات میں بچوں سمیت11افراد جاں بحق

69

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں پولیس اہلکار ،بچی ، بچے اور خواتین سمیت 11افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں بچے اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود غریب آباد گوٹھ مدینہ مسجد کے قریب گھر میں پانی کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر بچہ جاں بحق ہوگیا۔بچی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 5 سالہ محمد ہادی ولد عبدالرزاق کے نام سے کی گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کر لیے۔ گلستان جوہر تھانے کی حدود گلشن اقبال بلاک 11اتوار بازار نیپا چورنگی ریلوے کالونی پارکنگ کے قریب ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر 3 سالہ بچی شازیہ دختر فیاض جاں بحق ہوگئی۔ریسکیوحکام نے بتایا کہ بچی گلی میں کھیلتے ہوئے کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آئی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور گلان ولد صحبت خان کو گرفتار کرلیا۔ڈیفنس فیز7 خیابان اتحاد روڈ پر رات گئے22وہیلر ٹینکر کی زد میں آکر راہگیر جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم ٹینکر کی زد میں آکر شہری کی ہلاکت کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واٹر ٹینکرکراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کا ہے۔حکام نے کہا کہ ٹریفک حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا تھا لیکن ٹینکر کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔پورٹ قاسم ٹویوٹا شورم کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 40 سالہ علی محمد جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ گارڈن کے علاقے رنچھورلائن لکھپتی ہوٹل کے قریب50 سالہ شخص کی لاش ملی۔پرانا گولیمار بسمہ اللہ ہوٹل چونا والی گلی کے قریب 45سالہ شخص کی لاش ملی۔ کورنگی میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والی65 سالہ معمر خاتون ہاجرہ زوجہ سومار آج جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی ۔ شاہ فیصل کے علاقے الفلا ح سوسائٹی میں آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون 25 سالہ ساجدہ سو ل اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئی ۔اسٹیل ٹاؤن میں زہریلی چیز کھانے سے بے حوش ہونے والا شخص 50 سالہ مبارک شاہ جناح اسپتال دوران علاج دم توڑ گیا۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں آگ سے جھلس کر زخمی خاتون 17 سالہ یشفاء علی سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئی۔سعید آباد پولیس ٹرینگ سینٹر میں انٹر میڈیٹ اسکول کورس میں زیر تربیت ہیڈ کانسٹیبل راؤ نعمان آج رننگ کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ زیر تربیت شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔