وزیراعلیٰ سندھ کا پولیس اہلکار کا تین بچیوں کو فروخت کرنے کا نوٹس

66

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدر آباد میں پولیس اہلکار کا اپنی3 بچیوں کو فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس اہلکار کی تنخواہ کیوں بند کی گئی ہے؟ رپورٹ دی جائے۔ پولیس اہلکار کی مجبوراً بچیاں فروخت کرنے کا معاملہ تشویشناک ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ متاثرہ اہلکار کی جائز تنخواہ کا مسئلہ حل کریں۔