اسلام آباد(نمائندہ جسارت) بانی تحریک انصاف عمران خان کی6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کردی گئی۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایںڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔بشری بی بی کے وکیل خالد چودھری کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر دی گئی، بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا، حاضری سے استثنا کی درخواست منظورکرلی گئی۔ جونئیر وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے بانی پی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔