اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کیلیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کیلیے وزارت توانائی کا مختلف آپشنز پر کام جاری ہے، ابتدائی طور پر 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کیے جا چکے ہیں، 5 معاہدوں کے خاتمے سے مجموعی طور پر 411 ارب روپے کی بچت ہوگی، پانچوں معاہدوں کے خاتمے سے سالانہ بچت 70 ارب روپے بنتی ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق بگاس کے 8 پاور پلانٹس کے ریٹ تبدیلی سے 238 ارب روپے کی بچت ہوگی، بگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف تبدیلی کی سالانہ 8 ارب 83 کروڑ روپے بنتی ہے،16 آئی پی پیز سے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے 481 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔