اسپیشل فیملی پنشن صرف فورسز کے شہدا کے لواحقین تک محدود

103

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم کے بارے میں وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق خزانہ ڈویژن نے اسپیشل فیملی پنشن کی تعریف وضع کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیشل فیملی پنشن صرف مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے شہدا کے لواحقین تک محدود ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے شہدا کے لواحقین اسپیشل فیملی پنشن کے اہل ہوں گے، شہدا کے اہل خانہ یا فیملی ممبرز 25 سال تک پنشن لینے کے مجاز ہوں گے۔ آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ قبل ازوقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پینشن میں سالانہ 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔