پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے پی ایم ڈی سی کی ساکھ ماند پڑگئی‘ سینیٹر پلوشہ خان

177
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما پلوشہ خان پریس کانفرنس کررہی ہیں

پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے پی ایم ڈی سی کی ساکھ ماند پڑگئی‘ سینیٹر پلوشہ خان
سینیٹر پلوشہ خان نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز ہی دراصل پی ایم ڈی سی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کا کہنا تھا کہ مذکورہ تناظر کے پیش نظر سینیٹ کی ذیلی کمیٹی نجی میڈیکل کالجز کا دورہ کرے گی۔
اپنے خطا ب میں سینیٹر پلوشہ خان نے طلبہ سے لی گئی اضافی فیس سے متعلق کہا کہ وہ میڈیکل کے طالب علموں سے وصول کردہ اضافی فیس کو ہر صورت میں واپس کرائیں گی۔ اس سلسلے میں پلوشہ خان نے دوٹوک ہدایت کی کہ پی ایم ڈی سی انتظامیہ بھاری فیس والے کالجز کے خلاف کارروائی کرے، جس کے لیے کمیٹی مکمل تعاون کرے گی۔
اس حوالے سے سینیٹر پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 2 ہفتے کے اندر میڈیکل طلبہ کو فیس واپسی سے متعلق مکمل تفصیلات کمیٹی میں پیش کریں۔ سینیٹر پلوشہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2024ءکے طلبہ کی اضافی فیسوں کے پیش نظر اگلی فیس نہ لینا ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔