تیسرے مرحلے میں ہم  مطالبات تحریری طور پر دیں گے، بیریسٹر گوہر

126
Ali Amin Gandapur is also a leader

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ تیسرے مرحلے میں ہم  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے مطابق مطالبات ہم تحریری طور پر دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ  مران خان کی اپنے وکلا کے ساتھ 9 مئی اور توشہ خانہ سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی سانحہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کے قیام سمیت حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات تحریری طور پر فراہم کرے گی۔

خیال رہےکہ اپوزیشن اور حکومتی مذاکرات کے 2دور ہوچکے ہیں جبکہ تیسرے دور میں پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طوپر دینے کا اعلان کیا ہے۔