حکومت 4 ماہ کی مہمان، رعایت یا بھیک نہیں مانگ رہے: شبلی فراز

159
Govt 4-month guest, not begging for concessions

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت 3 تا 4 ماہ کی مہمان ہے، ان سے اصلاحات نہیں ہوں گی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کسی سے رعایت یا بھیک نہیں مانگ رہی۔

ان کا کہنا تھاکہ صرف دباؤ سے آزاد عدلیہ میں فیئر ٹرائل چاہتے ہیں، تحریک انصاف نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے، کوئی بھی ملک آزاد عدلیہ کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔

شبلی فراز نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا کیس بنتا ہی نہیں، القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ فوری آنا چاہیے، اس معاملے میں سزا فلاحی کام پر دی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ جھوٹ پر مبنی ایک سیاسی کیس تھا، 9 مئی کو جب بانی کو اٹھایا القادر کیس وہی تھا، بانی پی ٹی آئی نے غریب لوگوں کے لیے کام کیا، اس وقت ملک کو بالکل مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہنا تھاکہ ہم ریلیف نہیں مانگ رہے عدالتوں میں طریقے کار کے مطابق کیسز آگے بڑھنے دیں، احسن اقبال نے دس سال کا پروگرام بھی دیا تھا سب دھوکا ہے۔