قومی ٹیم کے بیٹر صائم ایوب علاج کیلئے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کے ہمراہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی موجود ہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق انگلینڈ کے نامور اسپورٹس آرتھوپیڈک ماہرین کل صائم ایوب کا معائنہ کریں گے۔
اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی ایسیٹ ہیں، ان کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
پاکستان کے اوپنر صائم ایوب کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن فیلڈنگ کے دوران دائیں ٹخنے میں فریکچر ہوگیا تھا، جس کے باعث وہ 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔