2025 کی پہلی عام تعطیل کب؟ نئے سال کی 17 تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

271
Public Holidays Notification Released

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کابینہ ڈویژن نے سال 2025 کے لیے عوامی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں مختلف قومی اور اسلامی تہواروں کے موقع پر مجموعی طور پر 17 عوامی تعطیلات ہوں گی، جبکہ اقلیتوں کے لیے الگ تعطیلات کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔

2025 کی پہلی عوامی تعطیل کب ہوگی؟پاکستان میں 2025 کی پہلی عوامی تعطیل 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہوگی۔ یہ دن کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستانی قوم کی بھرپور حمایت کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے۔

عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلاتپاکستان میں عیدالفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر تین تین تعطیلات دی جائیں گی، جبکہ عاشورہ کے موقع پر 9ویں اور 10ویں محرم کو دو تعطیلات ہوں گی۔ دیگر اہم تعطیلات میں 23 مارچ (یومِ پاکستان)، عیدالفطر، ایسٹر (اقلیتوں کے لیے)، یکم مئی (یومِ مزدور)، عیدالاضحی، عاشورہ، 14 اگست (یومِ آزادی)، 12ربیع الاول اور 25 دسمبر (یومِ قائداعظم) شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن سے واضح شیڈولتعطیلات کے نوٹیفکیشن کے اجراء سے عوام اور سرکاری ملازمین کے لیے سال بھر کے تعطیلات کے شیڈول میں وضاحت ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کو اپنے سالانہ منصوبے ترتیب دینے میں آسانی ہوگی۔