احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی کی سربراہی میں ریفرنس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے نیب کے ریفرنس میں پرویز الہٰی پر الزام عائد کیا۔ پرویز الہٰی نے فرد جرم کے سامنے آنے کے بعد اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کیا۔
پرویز الہٰی کی حاضری گاڑی میں جا کر مکمل کی گئی، اور انہوں نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط بھی کیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے پرویز الہٰی کو فرد جرم کی کارروائی کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کر رکھا تھا۔