پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے: محمود خان اچکزئی

143
the name of terrorism, it will be a disaster

تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے۔

چمن میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیرِ اہتمام قومی جرگے سے خطاب کرتے تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جرگے کے فیصلوں سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ٹیبل ٹاک سے مسائل حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک چلانے کا واحد حل ہے کہ آئین کو اپنے آپ پر لاگو کرنا ہو گا، پارلیمنٹ سے باہر فیصلے کرنے ہیں تو اسمبلی کو فارغ کیا جائے۔