نئی دہلی:بندروں کی انسانوں جیسی عادات کو دیکھنا ہمیشہ سے ہی دلچسپی کا باعث رہا ہے تاہم بھارت سے وائرل ہونے والی ایک وڈیو نے اس حیرت کو مزید بڑھا دیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں ایک بندر کو پتنگ اڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو انسانی انداز میں پتنگ کو کنٹرول کر رہا ہے۔بندر ایک گھر کی چھت پر پتنگ تھامے دکھائی دیتا ہے اور پتنگ بازی میں اس کی مہارت دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ یہ عمل پہلے بھی انجام دے چکا ہے۔
وڈیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے اس پر حیرت کا اظہار کیا کرتے ہوئے بندر کی ذہانت کو سراہا۔ صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب تو اسے داد دی جب کہ کئی صارفین نے اس پر مزاحیہ جملے بازی بھی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایک بندر کی روٹی بناتے ہوئے بھی وڈیو وائرل ہوئی تھی۔