اسلام آباد: انسٹاگرام نے باقی پلیٹ فارم سے ایک قدم آگے جاتے ہوئے صارفین کی ازخود آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد تصاویر بناکر انہیں صارفین کے ساتھ شیئر کرنا شروع کردیا۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ازخود صارفین کی اے آئی تصاویر بناکر انہیں صارفین کی فیڈ میں بھیجنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔مذکورہ فیچر محدود صارفین کو نظر آ رہا ہے، جس کے تحت انہیں اپنی اے آئی تصاویر اپنی فیڈ پر نظر آ رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیچر کے تحت میٹا اے آئی انسٹاگرام پر موجود صارف کی تصاویر کا تجزیہ کرکے صارف کی متعدد اے آئی تصاویر بناکر اسے فیڈ پر شیئر کردیتا ہے اور مذکورہ تصاویر صرف صارف کو ہی نظر آتی ہیں۔انسٹاگرام پر صارف کی اپنی فیڈ پر شیئر کردہ ان کی تصایر کے کیپشن میں بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ تصویر صرف صارف ہی دیکھ سکتا ہے لیکن اگر وہ چاہے تو اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔
مذکورہ فیچر کے تحت انسٹاگرام کا میٹا اے آئی سسٹم خود ہی صارفین کو مختلف پس منظر کی اے آئی تصاویر بنا کر دیتا ہے اور پھر صارف چاہے تو مذکورہ تصاویر کو اپنی ٹائم لائن پر شیئر بھی کر سکتا ہے۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو باضابطہ طور پر کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم محدود صارفین مذکورہ فیچر کو دیکھنے کے اہل ہیں۔
خیال رہے کہ انسٹاگرام اور فیس بک نے پہلے ہی اے آئی کی مدد سے اپنی تصاویر بنانے کا فیچر پیش کیا تھا۔