پشاور: پاکستانی شہری آصف بشیر کو خدمت انسانیت پر بھارتی سول ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر نے 2024 کے حج کے دوران شدید گرمی میں 17 بھارتیوں سمیت 26 افراد کی جانیں بچائیں جس پر انہیں ہندوستان کے ممتاز سول ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے آصف بشیر کو ’’جیون رکشک ایوارڈ‘‘ دینے کا اعلان کیا ہے اور انہیں 26 جنوری کو ایوارڈ وصول کرنے کی دعوت دی ہے،’جیون رکشک‘‘ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا جو کسی بھی حادثے میں انسانوں کی جان بچاتے ہیں۔