ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 276000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کے اضافے سے 236625 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 10 ڈالر سے بڑھ کر 2642 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔