ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، معیشت اور عوامی تحفظ کا ضامن

186

پاکستان نے معیشت کی ترقی اور عوامی تحفظ کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔

حکومت پاکستان عالمی سطح پر ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے آئی ٹی اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ سال دسمبر میں “ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ” کے تحت ایک اہم بل پیش کیا گیا۔

اس قانون کے مطابق، ہر شہری کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل شناخت قائم کی جائے گی اور آن لائن خدمات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں معیشت کی ترقی کے دروازے کھلیں گے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے تحت، ہر شہری کا ڈیٹا محفوظ طریقے سے مرکزی پلیٹ فارم پر یکجا کیا جائے گا، جس سے عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

پاکستان کا ڈیجیٹل ویژن حکومتی نظام میں شفافیت، احتساب اور کارکردگی میں اضافہ کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے آن لائن سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ ایک محفوظ اور مضبوط ڈیجیٹل معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ نہ صرف ملک کی ترقی کا ضامن ہے، بلکہ یہ عالمی ڈیجیٹل فورمز اور بین الاقوامی شراکت داریوں میں پاکستان کا کردار بھی اجاگر کرتا ہے۔