تاریخ کے 5 ناقابل فراموش اور بدترین فضائی حادثے

90

فضائی سفر نے دنیا کو جہاں قریب لانے اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، وہیں کئی حادثات بھی انسانی تاریخ کے بدترین سانحات میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان فضائی حادثات میں 5 ایسے واقعات ہیں، جو اپنی ہولناکی  کی وجہ سے تاریخ میں ناقابل فراموش رہیں گے۔

1۔ ٹینیریف ایئرپورٹ حادثہ

ہوائی جہازوں کی تاریخ کا بدترین حادثہ 1977ء  میں اسپین کے جزیرے ٹینیریف میں پیش آیا، جہاں 2بوئنگ 747 طیارے رن وے پر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ یہ سانحہ تکنیکی خرابیوں، مواصلاتی غلط فہمیوں اور انسانی خطا کا نتیجہ تھا، جس میں 583 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

2۔ جاپان ایئر لائن فلائٹ 123

12 اگست 1985ء  کو ٹوکیو سے اوساکا جانے والی پرواز ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئی جب طیارہ ایک پہاڑی سے جا ٹکرایا۔ اس سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 520 تھی جب کہ صرف 4 افراد ایسے خوش قسمت تھے جو زندہ بچ سکے۔

3۔ چرخی دادری فضائی تصادم

12 نومبر 1996ء کو نئی دہلی کے قریب فضائی تصادم میں سعودی ایئرلائنز اور قازقستان ایئرلائنز کے 2طیارے ٹکرا گئے تھے۔ یہ دورانِ پرواز تاریخ کا سب سے مہلک حادثہ تھا جس میں تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہو گئے۔ اس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 349 تھی۔

4۔ ایئر انڈیا فلائٹ 182

23 جون 1985ء کو ایئر انڈیا کی فلائٹ 182 لندن اور مونٹریال کے درمیان بم دھماکے کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھی۔ یہ طیارہ آئرلینڈ کے قریب بحر اوقیانوس میں گر گیا تھا، جس میں تمام مسافر اور عملہ ہلاک ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں  ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 329 تھی۔

5۔ سعودیہ فلائٹ 163

19 اگست 1980ء کو ریاض سے جدہ جانے والی ایک فلائٹ نے دورانِ پرواز آگ پکڑ لی تھی، تاہم طیارہ ہنگامی لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا مگر بدقسمتی سے دھواں بھر جانے کی وجہ سے کوئی مسافر یا عملے کا کرن  زندہ نہیں  بچ سکا۔ اس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 301 تھی۔

یہ حادثات تکنیکی خرابیوں، انسانی غلطیوں اور بعض اوقات تخریبی کارروائیوں کی وجہ سے پیش آئے ہیں، جو ایوی ایشن ماہرین اور سائنس دانوں کو آج بھی فضائی سفر کے لیے درپیش چیلنجز کا اشارہ دیتے ہیں۔