کوئٹہ،ایف آئی اے وپولیس کی مشترکہ کارروائی،54غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

82

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں ایف آئی اے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار غیر ملکیوں سمیت 54 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتارکر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی گوادر کی تحصیل جیوانی میں عمل لائی گئی ہے جہاں چار غیر ملکیوں سمیت 54 تارکین وطن کو گرفتارکر لیا گرفتار افراد انسانی اسمگلروں کے اڈوں اور ساحل سمندر سے بغیر سفری دستاویز کے سفر کررہے تھے۔ گرفتار افراد سمندر کے راستے ایران جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ جن میں چار افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق تارکین وطن کا تعلق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ، سندھ پنجاب اور صوبہ خیبر پشتونخوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ اور پاکستانیوں کیخلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔