محراب پور(جسارت نیوز)کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، واقعہ نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود گاؤں رمضان تگڑ میں پیش آیا جہاں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث علی تگڑ نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے،پولیس کے مطابق نعش ضروری کارروائی بعد ورثا حوالے کر دی ہے نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔