قنبرعلی خان،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون،6 گرفتار

93

قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش، روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تین منشیات فروش سمیت چھے ملزمان گرفتار تین کلو ایک سو پچاس گرام چرس اور ایک موٹرسائیکل برآمد مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قنبر سٹی سب انسپکٹر ذاکر حسین سانڈانو مع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر نزد اقرا اسکول قنبر شہر سے کارروائی کے دوران تین منشیات فروش ملزمان بنام عبدالحفیظ مستوئی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1100 گرام چرس احسان چانڈیو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1000 گرام چرس اور صابر گوپانگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1050 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم صابر گوپانگ تھانہ قنبر سٹی کے چوری کیس میں روپوش بھی ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں بھی ایس ایچ او تھانہ قنبر سٹی مع اسٹاف کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں تھانہ قنبر سٹی کے چوری کیس میں مطلوب ملزم سجاد گوپانگ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سنجر بھٹی انسپکٹر قمر الدین تونیو مع اسٹاف کی دوران چیکنگ کارروائی میں تھانہ کریم بخش ضلع جیکب آباد کے ڈکیتی کیس میں اشتہاری ملزم حبدار علی لغاری کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ چوتھی کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سنجر بھٹی مع اسٹاف کی دوران چیکنگ کارروائی میں تھانہ جی او آر ضلع حیدرآباد کے منشیات کیس میں اشتہاری ملزم غلام مصطفیٰ کوش کو گرفتار کرلیا ہے۔