پیپلزپارٹی دریائے سندھ پر ڈاکا ڈال رہی ہے،علیم عادل شیخ

70
میہڑ،پی ٹی آئی کے رہنما علیم عادل شیخ جلسے سے خطاب کررہے ہیں

میہڑ(نمائندہ جسارت)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے میہڑ میں نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے کینال کی سمری پر دستخط کر کے خود کو پھنسا لیا ہے۔ سندھ کے عوام ان سے پوچھیں کہ سمری پر دستخط کس نے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نظام کیخلاف قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے، قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ عوام کا مینڈیٹ چرا لیا گیا ہے، اس طرح کے حربے مزید نہیں چل سکیں گے۔ الیکشن چوری کرنا گندے نظام کا حصہ ہے۔ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں او ر ہم اس کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔ قیادت اور کارکنوں نے جیلیں کاٹی ہیں ہمیں جتنی بھی جھوٹی سزائیں دیں، عمران خان باہر آئیں گے۔ جھوٹے کیسز بنا کر انہیں قید میں نہیں رکھا جا سکتا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جنرل سیکرٹری مسرور سیال، امان اللہ قاضی، ایڈووکیٹ دانیال مگسی، محمد رمضان لنڈ اور دیگر کا میہڑ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ پی ٹی آئی میہڑ آفس پہنچنے پر انہیں سندھی اجرک کے تحفے دیے گئے۔ تقریب سے محمد ایوب کھوسو، ریاض جھتیال و دیگر نے خطاب کیا۔