محرابپورپولیس نے نمبری گیم شروع کردیا

56

محراب پور(جسارت نیوز)محراب پور پولیس نے نمبری گیم شروع کر دی، پکڑا گیا ڈکیت مک مکا نہ ہونے پر ہاف فرائی کر دیا۔ محراب پور پولیس نے سیال آباد رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں صابن راجپر کے پاس ایک مبینہ مقابلہ کے بعد ڈکیت عارف چانڈیو کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ایس ایچ او یاسر کھوسو کے مطابق ملزم کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، یاد رہے کہ چند روز قبل محراب پور رہائشی اسلم کمبوہ عرف روڈی کے بیٹے سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ایک ڈکیت عارف چانڈیو ولد مظہر چانڈیو کو شہریوں نے تعاقب کرکے تعمیر ملت ہائی اسکول کے پاس مغل محلہ سے پکڑ کر پولیس حوالے کیا تھا۔