حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں ایچ ای سی اسلام آباد کے تعاون سے یونیورسٹی مینجمنٹ کئپسٹی پروگرام پر 5 روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا، جنہوں نے مختلف یونیورسٹیوں کے شرکاء کو خوش آمدید کہا، جن میں شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج، جامشورو، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام اور جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے افسران شامل تھے۔ نیشنل اکیڈمی فار ہائر ایجوکیشن کی ڈائریکٹر نور آمنہ ملک نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایسے تربیتی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے اس اقدام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے اہم انتظامی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں اس کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ایچ ای سی اسلام آباد کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے موثر تربیتی سیشنز کے انعقاد پر NAHE کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام شرکاء کو موثر یونیورسٹی کے انتظام کے لیے جدید حکمت عملیوں اور تکنیکوں سے آراستہ کرنے پر مرکوز ہے، جو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مضبوط عزم کا اظہار ہے۔