سکھر (نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر کا اجلاس برائے ارکان و رفقاء شہباز علی بگٹی منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں انفرادی رپورٹ و سالانہ اجتماع عام و دیگر کورسز کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر حبیب اللہ پھوڑ امین ضلع سکھر، قویل احمد ناظم بزمِ قرآن ضلع سکھر، عبدالطیف منتظم حلقہ حسن البناء شہد تفہیم القرآن اور امین حلقہ عبدالحکیم بھی موجود تھے۔