ٹنڈو محمد خان،پولیس کی مختلف کارروائیاں ،4 منشیات فروش گرفتار

73

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 منشیات فروش ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس، کچی شراب اور مین پوڑیاں برآمد، مقدمات درج، ایس ایچ او تھانہ آباد گار نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسروقہ بھینس برآمد کرکے اصل مالک صالح محمد مگسی کے حوالے کر دی۔ ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر منشیات فروشوں، جرائم پیشہ افراد اور روپوش اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلع بھر میں کارروائیاں جاری، ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کارروائی، منشیات چرس فروشی میں ملوث ملزم ہری چند ٹھاکر کو گرفتار کر لیا جس سے ایک کلو 76 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ دوسری کارروائی، ایک مین پوڑی گٹکا سپلائر ملزم صحبت علی چانڈیو کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 500 عدد مین پوڑیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوڑی گٹکا سپلائر ملزم عباس ملاح کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 900 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مین پوڑی گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ آبادگار نے دوران گشت اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کچی شراب ٹھرو فروش ملزم در محمد عرف دارو ماچھی کو گرفتار کرلیا جس سے 8 لیٹرز کچی شراب پلاسٹک گیلن سمیت برآمد کرکے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ آبادگار نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کچھ دن پہلے اپنے تھانے کی حدود سے صالح مگسی نامی شخص کی چوری کی گئی بھینس برآمد کرکے تصدیق کے بعد اس کے حوالے کردی، بھینس واپس ملنے پر مدعی نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دُعائیں دی۔