پڈعیدن (نمائندہ جسارت) سیال آباد لنک روڈ نیئر صابن راجپر ولیج، محراب پور پولیس کا دوران گشت ڈاکوؤں سے مقابلہ، ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے ڈاکوئوں نے پولیس پر قتل کرنے کے ارادے سے فائرنگ شروع کی تو مقابلہ ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ 4 دیگر کرمنلز ساتھی فرار ہوگئے، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت عارف ولد مظہر چانڈیو کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک بنالائسنس پسٹل (30 بور) بھی برآمد کیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار مذکورہ ملزم سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتوں میں ملوث بھی ہے جس پر مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔