حیدرآباد ،فلٹر پلانٹ کا دو مرتبہ افتتاح ،شہری صاف پانی سے محروم

62

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد کے شہریوں کے پینے کے صاف پانی کے لیے سابق ضلعی ناظم کے دور میں فلٹر پلانٹ لگایا گیا تھا لیکن لطیف آباد کے شہری آج بھی صاف پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں، فلٹر پلانٹ کا 2 دفعہ افتتاح ہوا لیکن فلٹر پلانٹ سے صاف پانی شہریوں کو نہ مل سکا، مزید احوال عامر زیدی سے کیمرہ مین نظام جی پی کے جی ٹی وی نیوز پر فلٹر پلانٹ لطیف آباد نمبر 4 میں جو کرپشن کی گئی ہیں، اس کے لیے مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد نے درخواستیں دائر کی ہیں، دیکھتے ہیں کہ محکمے کیا کارروائی کرتے ہیں؟ واسا کارپوریشن کے ملوث افسران کے خلاف مزید درخواستیں تیاری کے مراحل میں ہیں جو اگلے ہفتے جمع کرائی جائے گی، اس کے بعد مزید 3 میگا کرپشن ہیں، واسا کے ان افسران کے خلاف نام کے ساتھ درخواستیں دی جائیں گی جنہوں نے خاموشی سے واسا کی تباہی کی ہے، کروڑوں اربوں روپے کی میگا کرپشن ہیں، ملوث واسا افسران کروڑوں اربوں پتی کیسے بنے؟ ان کے خلاف مزید کارروائی کے لیے درخواستیں دی جائیں گی۔