کنری (جسارت نیوز) مسافر کوچ اور چنگچی رکشہ میں ٹکر، 8 افراد زخمی، اسپتال منتقل، 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ کنری کے قریب نبی سر روڈ میں شاہ فارم کے قریب چنگچی رکشے کا ایکسل ٹوٹنے کے باعث سامنے سے آنے والی مسافر کوچ سے ٹکرا گیا، ٹکر کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور پارو کچھی رکشہ سوار شیوا کولہی، پرکاش کچھی، راجیش و دیگر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری رورل ہیلتھ سینٹر نبی سر روڈ منتقل کیا گیا، نازک حالت کے پیش نظر ڈاکٹرز نے شدید زخمی رکشہ ڈرائیور پارو کچھی کو حیدر آباد ریفر کر دیا ہے، پولیس نے مسافر کوچ کو تحویل میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔